حیدرآباد۔22جولائی(اعتماد نیوز)آج ریاستی چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے
آئی ٹی سی کاکاتیا فیاپسی ‘ فکی ‘ سی آئی آئی نمائندوں سے تلنگانہ کی نئی
صنعتی پالیسی سے متعلق بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ تلنگانہ
میں صنعتوں کی ترقی کے لئے سنگل ونڈو طرقہ کار کو اپنایا جا رہا ہے۔ انہوں
نے سی ایم کیمپ آفس سے اسکے
لئے ایک خصوصی سیل کو تشکیل دینے کا بھی وعدہ
کیا۔ تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس وقت تلنگانہ
میں ڈھائی لاکھ ایکڑ اراضی موجود ہے۔ انہوں نے صنعتوں کے لئے 24 گھنٹے برقی
کی سربراہی کو بھی یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں
صنعتوں کے قیام کے ساتھ ساتھ بد عنوانی کا خاتمہ بھی کیا جا سکتا ہے۔